Type Here to Get Search Results !

جو وارث علم اختر رضا ہے عسجد رضا عسجد رضا ہے

تہنیت
نبیرہ اعلی حضرت جانشین تاج الشریعہ مظہر مفتی اعظم قاضئ القضاء فی الہند قائد ملت علامہ الشاہ مفتی محمد عسجد رضا خان قادری رضوی نوری حفظہ اللہ تعالیٰ بریلوی
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
جو وارث علم اختر رضا ہے
 عسجد رضا عسجد رضا ہے
مسند نشین جو رضا کا ہوا ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا

چہرے سے جس کے ولایت ہے ظاھر
سیرت ہے جس کی قمر سے بھی طاھر
فضل نبی فضل غوث الورٰی ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

وہ قاضئ ہند ہی بس‌ نہیں ہے
ان سا زمانے میں کوئی نہیں ہے
اہل سنن کا جو قائد ہوا ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

ہم سنیوں کو تھی جس کی ضرورت
آیا ہے بن کر کے تاج‌ شریعت
جو مصطفیٰ و خدا کی رضا ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

محفل میں آتے ہیں جس وقت حضرت
یاد آتے ہیں سب کو تاج‌ شریعت
 ہم شکل اختر رضا جو ہوا ہے 
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

مانا ہے قاضئ اسلام سب نے 
علامہ فھامہ عرب و عجم نے
جاری سدا جس پہ فضل خدا ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

کرتا ہوں انکو تمہارے حوالے
ہیں جانشیں آج سے یہ ہمارے
جن کے لئے مرشدی نے کہا ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

اختر رضا کے ہے دل کا وہ پارہ
قائد ملت ہے مرشد ہمارا
مرکز کی زینت ہے نور رضا ہے 
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے

عظمت کا جھنڈا لگا تیرا ہرسو
دل میں بسی تیری الفت کی خوشبو
اے واسطی یہ حبیب خدا ہے
عسجد رضا ہے عسجد رضا ہے
_________(❤️)_________ 
از قلم:- محمد سمیر رضا واسطی اسمعیلی بہرائچ شریف

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.