Type Here to Get Search Results !

مہینہ آگیا آقا معین الدین چشتی کا کرو اب ذکر ہرلمحہ معین الدین چشتی کا


منقبت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ
••────────••⊰❤️⊱••───────••
مہینہ آگیا آقا معین الدین چشتی کا
کرو اب ذکر ہرلمحہ معین الدین چشتی کا

اے لوگو آگیا ساگر کا پانی ایک کوزے میں
تصرف دیکھ لو خواجہ معین الدین چشتی کا

رضائے رب اگر مطلوب ہے تو اے مسلمانو
چلو پھر شوق سے رستہ معین الدین چشتی کا

لب جیپال پر جاری ہوا ہے کلمۂ طیّب 
پڑا جب اس کے سر جوتا معین الدین چشتی کا

طفیلِ مصطفیٰ یہ التجا مقبول کر یا رب
دکھا دے مجھ کو بھی روضہ معین الدین چشتی کا

نہیں پنجاب و راجستھان تک محدود یہ ہرگز
ہے پورے ہند پر قبضہ معین الدین چشتی کا

نبی کے لال ہونے کا شرف ہے جب انھیں حاصل   
بیاں ہم سے ہوکیا رتبہ معین الدیں چشتی کا

ہے نوے لاکھ لوگوں کو ملی ایمان کی دولت
یقینا دیکھ کر چہرہ معین الدین چشتی کا

جنید انجم چلو اب تاجدارِ اولیا کے در 
بلاوا آگیا آہا، معین الدین چشتی کا
_________(❤️)_________ 
ازقلم:- محمد جنید رضا انجم مصباحی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.