Type Here to Get Search Results !

ہرِ طیبہ کا وہ بازار بڑا پیارا ہے ہم غلاموں کا خریدار بڑا پیارا ہے

 نعت شریف
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
شہرِ طیبہ کا وہ بازار بڑا پیارا ہے 
ہم غلاموں کا خریدار بڑا پیارا ہے

روز کہتی ہے مدینے میں اُتر کے جنّت 
یا نبی!  آپ کا دربار بڑا پیارا ہے

دیکھ کر کہتے تھے صدیق کو میرے آقا
اے صحابہ! یہ میرا یار بڑا پیارا ہے

جس پہ آجائے ترس حشر میں آقا کو مرے 
میرے رب کو وہ گنہگار بڑا پیارا ہے

پیار کرنا جو سکھاتا ہے نبی سے ہم کو 
اعلیٰ حضرت کا وہ گھر بار بڑا پیارا ہے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.